حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسیسے کے علاقہ میں چند روز قتل ہونے والے اندھے قتل کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔مقتول کی بیوی اور اسکا آشنا ہی قاتل نکل آئے ۔جس پر پولیس نے دونوںکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسحق نامی شخص کو قتل کرکے ہلاک کردیا گیا تھا اور ملزمان کا سراغ نہیں لگ رہاتھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کی تو مقتول کی بیوی سمرین اور اسکا آشنا دلاور قاتل نکلے جس پر پولیس نے انہیں گرفتارکرلیا۔ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ پہلے اس نے اسحق کو نیند آور گولیا ں کھلائیں جس کے بعداس نے آشنا کے ساتھ ملک کر اسے قتل کیا۔