نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) گیپکو گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں میں اوور بلنگ کا نیاطریقہ متعارف، بلا جواز ڈی ٹیکشن بل جاری، پرنٹ بل کم اور آن لائن بل زیادہ ،تقریبا 70 % فیصد عوام کو ڈبل بل جاری کیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں واپڈا کی انوکھی واردات عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا نیا طریقہ متعارف کروایا گیا ہے بلا جواز ڈی ٹیکشن بل (جرمانہ ) جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایک بل جو میٹر ریڈنگ کے مطابق ہے وہ جاری کیا گیا ہے اور دوسرا بل اپنی مرضی سے اضافہ کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جو کہ آن لائن ادا کرنے پے سامنے آتا ہے جو کہ واپڈا نوشہرہ ورکاں کی عوام کو لوٹنے کی نئی واردات سامنے آئی ہے۔اوور اور ڈبل بلنگ سے مہنگائی سے تنگ عوام بلبلا اٹھی ،عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ فلفور اس مسئلے کو حل کیا جائے اور ڈبل بلنگ سے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔
نوشہرہ ورکاں :گیپکو اوور بلنگ کا نیاطریقہ متعارف، بلا جواز ڈی ٹیکشن بل جاری
Apr 09, 2024