تحریک انصاف کے دور میں ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا: ملک پرویز 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وانجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملک تباہی کے دہانے پر پہنچااور ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا میاں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا وقت ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے اس وقت حکومت کیلئے معاشی ترقی اور مہنگائی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں میاں ذیشان پرویز ، شیخ عظیم جاوید ، احمد خورشید ، شیخ یعقوب بگاودیگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن