فیروزوٹواں(نامہ نگار) مسلم شاہین ایلیمنٹری سکول فیروزوٹواں کے سالانہ نتائج کا اعلان اول دوئم سوئم سمیت صفائی پسند اور روزانہ سکول آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے مہمان خصوصی ایم پی اے وقاص محمود مان اور ملک قاسم ریاض وٹو صدر پریس کلب نے بچوں میں میڈل و کپ سمیت نقد کیش انعامات تقسیم کیے اس موقع پر وقاص مان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو جو سکھائیں گے وہی کریں گے۔ اس موقع پر اورنگزیب وٹو ملک عارف عامر بھٹی ایڈووکیٹ شہباز چٹھہ اور دیگرمعززین علاقہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہا ر کیا ۔