شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے میاں شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے وہ عوام کا درد دل میں رکھتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی سیاسی مفا دا ت کے حصول کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی ہو گی (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسا ئل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کر ے گی (ن)لیگ کی قیادت ملک کی تمام سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے کیونکہ اس وقت ملک محاذآرائی نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے ۔ ان خیالات انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔