منڈی فیض آباد (نامہ نگار) حالیہ ہو شربا مہنگائی کے جن نے محنت کشوں اور غریبوں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں بلکہ اس ہو شربا اور ناقابل برداشت مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کی عید کی خوشیاں بھی ماند کر دیں سروے میں محنت کش مزدور نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھر کا چولہا بہت مشکل سے چلتا ہے۔ بلکہ کئی دن تو روکھی سوکھی سے گزر اہوتا ہے محنت کش اصغر نے بتایا کہ میں لوڈر رکشا چلاتا ہوں کبھی مزدوری مل جاتی ہے اور کبھی خالی ہاتھ گھر جاتا ہوں مہنگائی کے جن نے ہم غریبوں کو نگل گیا ہے پیٹ بھرنا مشکل ہو گیا ہے۔مزدور عثمان نے بتایا کہ مہنگائی نے مزدور سے زندگی کا حق چھین لیا ہے۔منشی جاوید‘مزدور شبیر نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی مقروض ہوتا ہے اوپر سے بدترین مہنگائی نے ہمارا جینا حرام کر دیا ۔ غریبوں ،محنت کشوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غریبوں اور محنت کشوں کے لیے اشیائے خوردونوش کے علاوہ بجلی ،گیس سستی کی جائے۔