لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس ماہ صیام کی مناسبت سے شہر بھر میں پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف سر گرم ہے۔اس حوالے سے رواں سال میں گداگری کے766مقدمات درج کرکے 759ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں گد اگری کے208ملزمان،کینٹ ڈویژن میں 54،سول لائنز میں ڈویژن 111،صدر ڈویژن میں 167، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 80اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 139ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پولیس گداگری پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی سی پی او نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں انسداد گداگری کیلئے پولیس کی بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔