لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرگرم عمل ہے۔ گزشتہ روز منشیات کے عادی افراد اور گداگری میں ملوث مرد و خواتین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کینال روڈ سمیت اہم شاہراؤں پر ڈیرہ لگانے والے نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا۔