لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے موذی بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 12 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ فورس کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ تمام کیسز پر بلا تاخیر کارروائی کرکے فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے بہترین کارکردگی کے حامل لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سرکوبی پر افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔سنٹرل پولیس آفس میں تقریب میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزد کرائم یونٹ کے 50 افسران و اہلکاروں کو تعریفی لیٹرز، سناد اور کیش انعامات سے نوازا۔