لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب بھر میں ملازمتوں کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد ملازمت کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 67 ہزار سے زائد افراد بطور کاروباری مالکان رجسٹرڈ ہیں۔ پورٹل کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے متلاشی شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ جاب سنٹر پورٹل عوام کی رہنمائی اور روزگار کے حصول کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے نہ صرف صنعتکار بلکہ آجر بھی مستفید ہو رہے ہیں۔