لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ اس وقت امت مسلمہ کے حکمران اگر صلاح الدین ایوبی یا محمد بن قاسم جیسے حکمران پیدا نہیں کر سکتے تو کم از کم ملا عمر جیسے ہی حکمران پیدا کریں،جنہوں نے 2001 میں اپنے ایک عرب مہمان مجاہد جس کو امریکہ نے حوالگی کا مطالبہ کیا اور اس وقت کی طالبان حکومت نے سٹینڈ لیا اور امریکا کو حوالہ کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قبلہ اول کیلئے کوئی تو ایسا مسلم حکمران ہو جو اپنی کرسی اقتدار کی بجائے حق کیلئے کھڑا ہو جائے ۔