لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے زور دیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں میں کمیونٹی موبلائزیشن ضروری ہے۔ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے دورے میں بریفنگ کے دوران انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے کہاکہ اے ڈی پی کی فیز ون کیلئے 250 ملین ڈالر گرانٹ سے ساہیوال اور سیالکوٹ میں میونسپل خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی فیصل اکرام شریک تھے‘ ساہیوال سے ایم پی اے ملک ارشد نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیآئی سی آئی آئی پی ایم حمزہ سالک نے پروگرام کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا محکمہ بلدیات اور پی ایم یو منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت سیوریج، واٹر سپلائی سسٹم اور پارکوں کے قیام کی سکیموں پر کام کر رہی ہے۔
اے ڈی پی گرانٹ سے ساہیوال‘ سیالکوٹ میں میونسپل خدمات پہنچائیں گے‘وزیر بلدیات
Apr 09, 2024