لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بطور نئی سیاسی جماعت ملک میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے۔الزام تراشی کی سیاست کی بجائے قوم کی خدمت کا سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں جو حالات چل رہے ہیں یہاں تلخیوں نے جنم لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر میں شرکاء سے گفتگو کرتے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم، جنرل سیکرٹری لاہور انجینئر حارث ڈار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حنظلہ عماد، میڈیا سیکرٹری وقار احمد اور عبدالحنان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری لاہور انجینئر حارث ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں میں خدمت کی سیاست کا ٹرینڈ لانچ کیا ہے۔پورے لاہور میں سستی سبزی،سستی روٹی، ڈائلسز سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں۔
الزام تراشی کی سیاست کے بجائے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے:خالد مسعود سندھو
Apr 09, 2024