سٹاک مارکیٹ میں بلندی کا نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 1203 اضافے کیساتھ 69620 پوائنٹس پر بند

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے آغاز میں تیزی اور مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار کرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 620 پر پہنچ کر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں ایک کھرب 38 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 58.84 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔  پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کے مطابق معاشی امور میں آنے والا استحکام، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کی امیدیں اور پی آئی اے کی نجکاری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ایلفا بیٹا کور کے سی ای او خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے حکومتی مالیات بہتر ہوئی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کو بھی اعتماد ملا ہے۔ ادھر ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی  کے ساتھ 278 روپے پر آ گیا۔ دوسری طرف ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، پیر کو بھی فی تولہ سونا600 روپے مہنگا ہو گیا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ45 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا514 روپے مہنگا ہو کر2 لاکھ10 ہزار648 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2355  ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...