9 مئی مقدمات: محمد احمد چٹھہ کی 14 روزہ راہداری اور تین بھائیوں کی ضمانت منظور 

لاہور+ وزیرآباد (خبرنگار+ نامہ نگار) ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی 9 مئی واقعات پر تھانہ کینٹ گوجرانوالا میں درج مقدمہ سے 14 روزہ راہداری ضمانت منظور ہو گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے محمد احمد چٹھہ پر مختلف علاقہ جات میں 49کے قریب مقدمات درج کیے گئے۔ وزیرآباد کے تھانہ صدر اور تھانہ کینٹ گوجرانوالا میں بھی ان پر 9 مئی کے روز احتجاج کرنے، سڑک بلاک کرنے، توڑ پھوڑ سمیت اداروں کے خلاف نعرہ بازی وغیرہ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ محمد احمد چٹھہ سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جناح ہاؤس مقدمے میں گرفتار تین بھائیوں محمد وقاص، ولید رضا اور فیضان کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ 

ای پیپر دی نیشن