کامونکی ‘ گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

کامونکی (نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں سنت پورہ کے بائیس سالہ رانا یاسر اور اسکی بڑی بہن پچیس سالہ کوثر بی بی میں اکثر جھگڑا رہتا۔گذشتہ رات بھی کسی بات پر دونوں بھائی بہن میں جھگڑا ہوگیا تو اسی بناپر یاسر نے طیش میں آکر چار گولیاں مار کر کوثربی بی کو قتل کردیا،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔صدر پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی ہے یا کوئی اور وجہ مزید تحقیقات جاری ہے۔۔۔

ای پیپر دی نیشن