واربرٹن (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے واربرٹن کے مشہور دہشت گردی کیس میں ملزموں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید پانچ ملزموں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ11فروری 2023ء کو واربرٹن پولیس نے آٹھ سو ملزموں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ 88 ملزموں کو گرفتار کر کے چالان پیش کئے گئے تھے جس کا ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع نہ ہو سکا۔ 70 کے قریب ملزموں کی لاہور ہائی کورٹ سپریم کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔ افتخار احمد، حمزہ جاوید مغل، منیب ناصر، طلحہ ڈھڈی اور علی حسن کی ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ شہریوں نے دیگر ملزموں کی بھی ضمانتوں پر رہائی اور مقدمہ میں عام معافی کی اپیل کی ہے ۔
واربرٹن دہشتگردی کیس: مزید 5 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کا حکم
Apr 09, 2024