رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 

اسلام آباد(خبرنگار)رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی گزشتہ شب 9 روزہ اعلی سطح کے دورے پر پاکستان پہنچ چکے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سنیٹر طلحہ محمود، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معزز مہمانوں کو نور خان ایئربیس، اسلام آباد پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عید الفطر پاکستان میں گزاریں گے۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عید الفطر رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام اسلام آباد کے آرفن سینٹر کے یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نماز عید الفطر فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عیسی کو 2022 کے حج کے موقع پر خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈاکٹر العیسی اسلام آباد میں سیرت النبیؐ میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سیرت النبیؐ میوزیم پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین میوزیم ہوگا۔ معزز مہمان ملک کی اعلی ترین شخصیات سے ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر عیسی سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ہیں۔ انہوں نے دو برس قبل بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ حکومت پاکستان، پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر انہیں ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...