بہاولنگر: ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پر تشدد، یرغمال بنا لیا گیا 

بہاولنگر (نوائے وقت رپورٹ) ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس کو یرغمال بنا لیا گیا۔ پولیس نے مطلوب ملزم رفاقت کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اہلخانہ نے یرغمال بنا لیا، پولیس کے مطابق ملزموں نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ایس ایچ او اور اہلکاروں کو رہا کروایا۔ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں موجود افراد پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے الزام عائد کر رہے ہیں۔ خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...