زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 4 ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ 

Apr 09, 2024

 اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں مالی سال کے دوران 4 ارب ڈالرسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔  گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکامجموعی حجم 9.335 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق  30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 3.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.423 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے آغازسیاب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر4.044 ارب ڈالراضافہ ہواہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جاری اعدادوشمارکے مطابق 29مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 13.379ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 8.040 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.339 ارب ڈالرہے۔

مزیدخبریں