اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمشن سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمشن میں جمع کرادیئے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔
سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ‘ شاہدخاقان نے دستاویزات الیکشن کمشن میں جمع کرادیں
Apr 09, 2024