لاہور (خبر نگار) وکلاء پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے اور کارروائیوں کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی۔ وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس سے سائلوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے کہا کہ وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ کیا 7 اے ٹی اے کا قانون صرف وکلاء کے لیے ہی رہ گیا ہے؟۔ اگر وکلاء کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہو گی۔