اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل بروز منگل سہ پہر 4 بجے طلب کر لیاصدر مملکت آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ،صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا۔