سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا‘ عید کل  پاکستان میںاجلاس آج طلب

ریاض +لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی )  سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید کل بروز بدھ ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔ علاوہ ازیں  آسٹریلیا ، قطر ، متحدہ عرب امارات  مین بھی عید  بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔ مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج  منگل9اپریل کو وزارت مذہبی امورپاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ تمام نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔  لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاور ہیڈکوارٹرزمیں بھی منعقدہونگے،جس میں ماہ شوال المکرم 1445ھ کے چاند کی ریت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...