چیئرمین سینٹ، گیلانی کو اکثریت حاصل، آئینی اداروں پر پی پی کی گرفت مضبوط ہو گی

اسلام آباد (عترت جعفری) پیپلز پارٹی  کے سینٹ چیئرمین کے لئے امیدوار  یوسف رضا گیلانی اکثریت سے یہ منصب حاصل کر لیں گے۔ ان کی جیت کے ساتھ آئینی اداروں  میں پی پی پی کی گرفت مضبوط ہو جائے گی، اور پی پی پی اور پی ایم ایل (ن) کے درمیان الیکشن سے پہلے ہونے والا معاہدہ مکمل ہو جائے گا۔ چیئرمین سینٹ کے انتخاب کا معاملہ، پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کردیا تھا۔ گذشتہ شب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نو منتخب سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں انوار الحق کاکڑ  اور پی ایم ایل این کے سینیٹرز بھی موجود تھے۔ پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد پہنچے اور اس سے قبل چارسدہ بھی گئے۔  ان کے ہمراہ یوسف رضاگیلانی بھی موجود تھے۔ اے این پی کے ایمل ولی بھی سینٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی کے ارکان نے  مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے۔  کمیٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں واضح حمایت حاصل ہے۔ یو سف رضا گیلانی کی واضح کامیابی کی ایک وجہ  ان کی قریب ترین سیاسی حریف پی ٹی آئی  سینٹ کے  الیکشن  کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں بنا سکی۔ کے پی کے میں سینٹ کے الیکشن رک گئے، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ارکان منتخب ہو کر نہیں آ سکے۔ پیر کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن رکوانے کی کوشش کی گئی تاہم  عدلیہ نے اس کو منظور نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...