ملٹری کورٹس، آرمی چیف نے 20 افراد کو سزا مکمل ہونے سے پہلے معاف کر دیا، رہائی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں۔ اِن 20 افراد کو 6 اور7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ ان تمام افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی، یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مْلوث تھے، سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیف آف آرمی سٹاف نے عید الفطر سے پہلے ان کی باقی ماندہ سزا کو قانون کے مطابق معاف کر دیا، یہ افراد اب تک نو سے دس ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں جنکی تفصیلات یوں ہیں۔ محمد ادریس، اسواد راجپوت، نادر خان، شہریار، لال شاہ، عبدالرحمٰن، محمد فیصل، یاسر امان ولد امان اللہ راولپنڈی، فیصل ارشاد، حسن شاکر، عبداللہ عزیز لاہور، محمد انس، عبدالجبار، عبدالستار، راشد علی گوجرانوالہ، خلمات خان، اعجازالحق ڈہر، شاہ زیب مردان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن