ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے والوں کی سمیں عید کے بعد بلاک کرنے کا فیصلہ

Apr 09, 2024 | 11:20

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد نان فائلرز اور انڈر فائلرز کے موبائل فونز کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ایک انگریزی اخبار نے اعلیٰ سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل نہیں کیے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایف بی آر عید الفطر کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ، ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں