پاکستان ریلویز نے مسافروں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ ریلویز نےکرایوں میں 25 فیصد رعایت کردی ہے، تاہم کرایوں میں یہ کمی عید الفطر کے تین دن کیلئے کی گئی ہے۔کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کےلیے ہوگی۔پاکستان ریلویز کے مطابق رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر ہوگی۔