آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال طے کرنے واشنگٹن جارہے ہیں: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کے خدوخال طےکریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سےکام کریں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی عرب کا کامیاب دورہ کرکے آئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کو تیزی سے آگے بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن