چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سردار سیدال ناصر نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی سے پریذائیڈنگ افسر اسحاق ڈار اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال ناصر سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان سمیت ساری جماعتوں کا مشکور ہوں انہوں نے اعتماد کیا۔ سپریم کورٹ نے یہ مانا کہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل جوڈیشل قتل تھا۔ذولفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو آواز دی۔ سید یوسف رضا گیلانی تقریر کے دوران جذباتی ہو گئے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حلف اٹھالیا
Apr 09, 2024 | 14:17