نئی دہلی (اے پی پی) روسی اور بھارتی سائنسدانوں نے سپرسانک کروز میزائل پراہموس کے تجربے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہراہموس میزائل کو زمین سے انتہائی بلندی پر پہنچانے کیلئے خصوصی انجن بھی تیار کیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اسٹین متین بلڈنگ ریسرچ اینڈ پروڈکشن سنٹر کے سربراہ الیگزینڈر لیونوف کے حوالے سے بتایا کہ پہلے تجربہ میں براہموس میزائل کولڑاکا طیارے سخوئی 30 ایم کے آئی سے فائر کیا جائے گا‘ کامیابی کی صورت میں یہ میزائل بھارتی مسلح افواج کے حوالہ کردیاجائے گا جو ایشیا میں سپرسانک کروز میزائل رکھنے والی پہلی مسلح افواج ہونگی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ براہموس کے سمندر سے فائرکئے جانے والے ورژن کا بھی جلد تجربہ کیاجائے گا۔