سیلاب زدگان کیلئے وفاق سے پچیس ارب روپے طلب کیے ہیں جبکہ متاثرین کیلئے مالی امداد کا مرحلہ ڈیرھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف

Aug 09, 2010 | 15:19

سفیر یاؤ جنگ
شہبازشریف ایوان وزیراعلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے پچیس ارب روپے کی امداد طلب کی گئی ہے جبکہ وہ مرکزی حکومت سے درخواست کریں گے کہ بین الاقوامی اداروں سے ملنے والی امداد کے حوالے سے بھی انہیں اعتماد میں لیں ۔ وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم اس صورتحال میں پنجاب کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر عالمی برادری اور بین الاقوامی امدادی اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے جہاں ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہیں وہیں اس مشکل کی گھڑی میں بھی پاکستان کی مدد کریں۔ شہباز شریف نے کہا سوسال کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے جس نے ملکی معیشت کو برباد کردیا۔لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ جبکہ لاکھوں لوگ اس قدرتی آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لیے خوراک ، رہائش اور ادویات کے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹر اورکشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں