سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اٹھارہویں ترمیم سمیت دیگرمقدمات کی سماعت کیلئے لارجربینچ کے علاوہ چھ بینچ تشکیل دیدیئے ہیں ۔

Aug 09, 2010 | 15:20

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ کا لارجربنچ چیف جسٹس  کی سربراہی میں اٹھارہویں ترمیم کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبرایک بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ نمبردو میں تین جج شامل ہیں جو جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں مختلف مقدموں کی سماعت کرے گا۔ بنچ نمبرتین، جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں کام  کرے گا۔ بینچ نمبر چار جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پرمشتمل ہے۔ سپریم کورٹ کا پانچواں بنچ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔  بنچ نمبرچھ راجہ فیاض احمد اور جسٹس طارق پرمشتمل ہے ۔
مزیدخبریں