مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ ادھر قابض انتظامیہ نے ایک دن کے وقفے کے بعد وادی میں آج دوبارہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پرمقبوضہ وادی میں بھارتی فوج  کے مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال ہے ۔ وادی میں تمام تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اور عدالتیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کا سلسلہ کل دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔ سری نگر سمیت وادی کے نو اضلاع میں ایک روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ کرفیوں نافذ کردیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں بھارتی فوج کا گشت جاری ہے اور سڑکوں پر ہوکا عالم ہے۔ نو روزہ  مسلسل کرفیو کے بعد گزشتہ روز صرف ایک دن کے لیے نرمی کی گئی تھی۔ دوسری جانب سری نگر کے مقامی ہسپتال میں چند روز قبل بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی ، یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن