گدو بيراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج گیارہ لاکھ اڑتالیس ہزارکيوسک ہے جبکہ سکھر بيراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج گیارہ لاکھ تیس ہزار کيوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سوچھتیس اعشاريہ دس فٹ، ڈيم ميں پانی کی آمد پانچ لاکھ ستائیس ہزاردو سوکيوسک جبکہ اخراج چار لاکھ ستتر ہزارپانچ سوکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ ہزار چھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج اٹھاسی ہزارنو سو انہتر کيوسک ہے۔ ارسا کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد اوراخراج پانچ لاکھ پچانوے ہزاربائیس کيوسک اور چشمہ بيراج پر پانی کی آمداوراخراج سات لاکھ آٹھ ہزارآٹھ سوباسٹھ کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد اوراخراج پانچ لاکھ تریسٹھ ہزارتین سو اکیاون کيوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ سینتیس ہزارچھ سواکیس کيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ ساٹھ ہزارآٹھ سو اٹھانوے کيوسک ہے۔ ہيڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ چوالیس ہزارپانچ سو پچپن جبکہ اخراج ایک لاکھ اڑتیس ہزاردو سو پچپن کيوسک ہے۔ ہيڈ تريموں کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ اٹھاون ہزارچار سو انیس جبکہ اخراج دو لاکھ باون ہزار پانچ سو انیس کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔