ملک کے شمال مغربی صوبے گانسو میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک ایک سو ستائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تیرہ سو سے زائد بدستورلاپتہ ہیں ۔ امدادی کارکنوں نے سات سو افراد کو نکال لیا ہے ۔ فوج کی مزید امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں ۔ چینی وزیراعظم وین جیا باؤنے جائے حادثہ کا دورہ کرکے امدادی کارروائیوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے قریبی دریا پر حفاظتی بند کی تعمیر بھی جلد شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔