ناگاساکی پرنواگست انیس سو پینتالیس کے دن امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا ۔ جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر دو منٹ پر گھٹیاں بجا کرکیا گیا کیونکہ عین اسی وقت پینسٹھ سال قبل اس شہرپر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ ناگاساگی امن پارک میں منعقد ہونیوالی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر مختلف حکومتی عہدیداروں نے یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ روایتی گانے گا کر مرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے معمرافراد ایٹم بم سے پھیلنے والی تباہی کو یاد کرکے روتے رہے ۔ اس تقریب میں ساٹھ غیر ملکی نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔