وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداواربارہ ہزارچارسوباون میگاواٹ اورطلب تیرہ ہزار نوسوپچیس میگاواٹ ہےجبکہ بجلی کا شارٹ فال چودہ سوتہترمیگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو چھ سو اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوارچھ ہزارچھپن میگاواٹ،تھرمل سے ایک ہزار پانچ سو اٹھائیس میگاواٹ اورآئی پی پیز سے چارہزارسات سوانہتر میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاورپلانٹس سے صرف ننانوے میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ملک میں سیلاب کی وجہ سے سڑکوں اورٹرینوں کا نظام درہم برہم ہونے سے تیل کی سپلائی میں مزید رکاوٹ کا خدشہ ہے جس سے پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی بند ہونے کے امکان کے پیش نظربجلی کی پیداوارکم ہونے کا خدشہ ہے ۔