ارجنٹائن کے ڈیوڈ نالبنڈین نے قبرص کے مارکوس بگداتیس کو شکست دے کر واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Aug 09, 2010 | 23:56

سفیر یاؤ جنگ
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں نالبنڈین نے بگداتیس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا اور نالبنڈین نے پہلا سیٹ بآسانی چھ دو سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں بگداتیس نے نالبنڈین کے خلاف سخت مزاحمت کی لیکن نالبنڈین نے یہ سیٹ بھی ٹائی بریک پر سات چھ سے جیت کر میچ جیت لیا۔ یہ ڈیوڈ نالبنڈین کے کیرئیر کا گیارہواں ٹائٹل ہے۔
مزیدخبریں