مکرمی! ساہیوال کے حلقہ تعلقاتی گروپ پنجاب لوگ سجاگ کے نے ایک ماہانہ سروے کے ذریعے ضلعی انتظامیہ ساہیوال کی توجہ مہنگائی اور روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں آئے دن اضافے کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی ہے مگر تاحال ضلعی انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اس حوالے سے بڑا مسئلہ گھریلو استعمال کی اشیاءکی قیمتوں پر ضلعی حکومت کا کنٹرول نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مہنگائی مےں روز بروز مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلکہ قیمتوں کو ایک مستحکم سطح پر لانا بھی بڑا مسئلہ ہے، دکاندار اپنی من مانی سے ناجائز منافع کما رہے ہےں۔ ضلع ساہیوال مےں اس وقت مارکیٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی، ضلعی رابطہ آفیسر اور مجسٹریٹس متعین ہےں جو قیمتوں کو استحکام مےں رکھنے کے حوالے سے کام کر رہے ہےں۔ ضلعی انتظامیہ اس وقت 24اشیاءکی قیمتیں نہ صرف طے کرتی ہے مشتہر کرتی ہے۔ ان 24اشیاءمےں سے 15روزمرہ کے گھریلو استعمال کی اشیاءایسی ہےں جن کی قیمت ضلعی حکومت کی طے شدہ قیمت سے اوسط 10% زیادہ ہےں۔ پنجاب لوک سجاگ ہر گھر مےں استعمال ہونے والی 69اشیاءکی قیمتیں ہر ماہ کی 10تاریخ کو مانیٹر کرتی ہے اور پھر ان قیمتوں کا موازنہ اسی دن کی مارکیٹ کمیٹی کی شائع کردہ قیمتوں سے کرتی ہے پچھلے چھ ماہ سے ان 69اشیاءمےں سے 44اشیاءایسی ہےں جن کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی شائع نہیں کرتی۔ 24اشیاءایسی ہےں جن کی قیمتیں ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹی کی شائع کردہ قیمتوں سے زیادہ ہےں اور یہ تقریباً 20% زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہےں۔ سوال یہ ہے کہ 11مجسٹریٹ حضرات جو ضلع ساہیوال مےں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے مقرر کئے گئے ہےں وہ کیا کر رہے ہےں؟ (پرنس عنایت علی خان غلہ منڈی ساہیوال 0321-6900341)