گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پچھہتر سے زائد مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر پولیس نے گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی ایٹی نائن ،ملیر جعفر طیار، مجید کالونی، سہراب گوٹھ ،ایوب گوٹھ اور لاسی گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں پولیس نے پچھہتر مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ان افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جاری ہے۔ ادھر آپریشن کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت ملیر سٹی کے مکینوں نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیتے ہوئے روڈ بلاک کردی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ اس موقع پر لوگوں کا کہناتھا کہ پولیس نے ٹارگٹڈ نہیں یک طرفہ آپریشن کیا ہے جس میں بے گناہ لوگوں کو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن