پشاورمیں ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان ایکسپریس ٹرین دس گھنٹے کی تاخیرسے شام چاربجے پہنچے گی جبکہ کوئٹہ ایکسپریس رات آٹھ بجے کی بجائے اگلے روزصبح تین بجے پہنچنے کی توقع ہے۔ادھرعوام ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیرکا شکار ہے جو چھ بجے کی بجائے شام سات بجے پشاور سے کراچی روانہ ہوگی۔ دوسری جانب کراچی میں ریلوے حکام کے مطابق صبح نو بجے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس دوپہرساڑھے تین بجے کراچی پہنچے گی جبکہ لاہورسے جانیوالی تیزگام ایکسپریس دوپہرسوا بارہ بجے کی بجائے شام چار بجے کراچی پہنچے گی، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کی کمی کے باعث جعفرایکسپریس اورنارروال پسنجرٹرینیں لاہورریلوے سٹیشن پرکھڑی ہیں۔