امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ مالیاتی مشکلات کے باوجود ملکی مارکیٹیں پراعتماد ہیں

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ واشنگٹن کو اس وقت 1930کے بعد سے سب سے بڑے مالیاتی بحران کا سامنا ہے،ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس مل کر منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
بارک اوباما کا کہنا تھا کہ طویل المدت منصوبے تیار کرکے امریکا کو بہرصورت اس بحران سے نکالنا ہوگا، مالیاتی مشکلات کے باوجود ملکی مارکیٹیں پراعتماد ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ تیس امریکی فوجیوں کی ہلاکت اس خطرے کی نشاندہی کرتی ہے جو ہماری افواج کو افغانستان میں درپیش ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ افغان افواج کی افغانستان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری منقتل کرنے کا عمل جاری رکھیں گے، اور افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ بننے سے بھی روکیں گے۔ صدر اوباما نے ہیلی کاپٹر میں مرنے والے امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے وطن پر جان قربان کی۔

ای پیپر دی نیشن