دوسری عالمی جنگ کے دوران نو اگست انیس سو پینتالیس کی صبح امریکہ نے ناگاساکی پر بی۔ ٹونٹی نائن طیارے کے ذریعے پیٹ مین نامی ایٹم بم گرایا، جس کے نتیجے میں اسّی ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بنے اورکئی سال تک ایٹمی حملے کی تابکاری کے اثرات باقی رہے۔ ناگاساکی پرحملے سے تین روز قبل ہیروشیما پربھی امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا جس میں دولاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ناگاساکی میں ایٹمی حملے کے المناک سانحے میں مرنے والوں کے لیے دعائیہ تقریب آج منعقد کی گئی اوریادگارپرپھول چڑھائے گئے۔ تقریب کے دوران ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی۔ ناگاساکی میں مرکزی تعزیتی تقریب عین اسی وقت ہوئی جس وقت شہر پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ تقریب میں جاپانی وزیر اعظم ناوتو کان نے بھی شرکت کی۔