برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نےکہا ہےکہ لندن فسادات میں ملوث چارسوپچاس افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے، باقی ملزمان کوبھی نہیں چھوڑیں گے ۔

Aug 09, 2011 | 08:35

سفیر یاؤ جنگ
لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ حالات کی خراب صورتحال پرجمعرات کوپارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ حالات معمول پرلانے کے لیے تمام اہم اقدامات کیئے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ برطانوی حکومت متاثرہ علاقوں میں امن وامان کی صورتحال بحال کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی، پولیس کومضبوط کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ ڈیوڈ کیمرون نے واضح کیا کہ حکومت متاثرہ لوگوں کے لیے ہمدردی رکھتی ہے، لندن شہر میں ہنگاموں پرقابو پانے کے لیے سولہ ہزارپولیس اہلکارتعینات کردئیے گئے ہیں اور فسادات کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
مزیدخبریں