مسلم لیگ نون کے سربراہ میاںمحمد نوازشریف مری میں حفاظتی انتظامات بالائے طاق رکھتے ہوئے مال روڈ پہنچ کرلوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔

Aug 09, 2011 | 11:08

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ نون کے سربراہ محمد نوازشریف مری میں اپنی نجی رہائش گاہ سے اچانک تمام حفاظتی انتظامات کو بالائے طاق رکھتے ہوے مال روڈ پرپہنچ گئے ۔اس موقع پرمقامی لوگوں اورسیاحوں نے نعروں اور تالیوں کی گونج میں ان کااستقبال کیا۔ مال روڈ پر عوام کی بھاری تعدادنے جلوس کی سی شکل اختیار کر لی۔ بعض افراد نے ان کو مقامی مسائل سے بھی آگاہ کیاجس پر انہوں نے عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سردارمہتاب احمد خان، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اوراشفاق سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مزیدخبریں