سندھ کے حالات رحمان ملک کے کراچی میں آنے کےبعد خراب ہوتےہیں،وفاقی وزیرداخلہ اور بابراعوان کےصوبےمیں داخلے پر پابندی لگائی جائے ممتازبھٹو

Aug 09, 2011 | 11:14

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجود ہ بحران میں حکمرانوں کی وجہ سے شدت آئی ہے، پیپلز پارٹی نے تین سال قبل اعلان کیا تھا کہ وہ کمشنری نظام بحال کریگی لیکن تین سال پہلے کیئے جانے والے وعدے پر وہ تین دن بھی نہ ٹہر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دباؤ پر جو اعلان کیا گیا وہ سندھ کو تقسیم کرنے کا اعلان تھا اور وہ اسکو یکسرمسترد کرتے ہیں۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مہاجروں نے نہیں بلکہ اسے مختلف قوموں نے ملکر بنایا یہ مختلف قوموں کی دھرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ مہاجروں نے قربانیاں دیں لیکن سندھیوں نے روز اول سے ان کے لیے دسترخواں بچھایا جس پر بیٹھ کر وہ مالامال ہوگئے۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کراچی آتے ہیں تو جھگڑے ہوتے ہیں ان پر پابندی عائد کی جائیگی۔
مزیدخبریں