جنیوا (آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان ( ڈبلیو ٹی او ) کی تجارتی تنازعات سے متعلق اعلیٰ عدالت ” دی ایپلٹ باڈی “ میں جج کی خالی آسامی پر تقرری کیلئے جنگ چھڑ گئی ہے۔ ایپلٹ باڈی میں رواں سال کے آخر میں خالی آسامیوں کو پر کیاجائےگا۔ اس میں تجارتی تنازعات سے متعلق جج کی خالی آسامی پر بھی تقرری کی جانی ہے اس تقرری پر پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ہیں اور دونوں ممالک نے اپنے تجارتی نمائندوں کی اس آسامی پر تقرری کیلئے نامزدگی کی ہے ۔ بھارت کی جانب سے اس آسامی پر اجل سنگھ بھاٹیا ، پاکستان کی جانب سے سابق تجارتی نمائندے منظور احمد جو اس وقت وزارت تجارت میں بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کی بطور جج نامزدگی کی گئی ہے جن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی تنازعات اور اتار چڑھاﺅ سے متعلق امور سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت اور دسترس رکھتے ہیں۔ اس سیٹ پر کامیابی کا انحصار امریکہ اور چین کی حمایت پر ہوگا۔
مدمقابل
مدمقابل