لندن اولمپکس کے بارہویں روزسولہ گولڈ میڈلز کیلئے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ چین پینتیس طلائی، اکیس نقرئی اور انیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ امریکہ تیس گولڈ، انیس سلور اورتئیس میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ میزبان برطانیہ بائیس طلائی، تیرہ چاندی اور تیرہ کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ کینوئنگ مقابلوں کے مینز کےون ہزارمیٹرایونٹ میں ناروے کے کشتی ران ایرک ویراس نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے سی ون ہزارمیٹر مقابلوں میں جرمنی کی سیباسٹین برینڈل فتحیاب رہے۔ جبکہ مینز کےٹو ایک ہزار میٹر مقابلوں میں ہنگری نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ خواتین کے پانچ سو میٹرایونٹ میں بھی ہنگری کی ٹیم نے کامیابی سمیٹی۔ سیلنگ کے فورٹی نائن کلاس ایونٹ میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ خواتین بیچ والی بال ایونٹ میں امریکہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ ٹیبل ٹینس کے مینزٹیم ایونٹ میں چین نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ گھڑسواری کے انفرادی مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کامیاب رہے۔