کوئٹہ میں ڈاکٹرغلام رسول کے اغواء کے خلاف بلوچستان بھرکے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے تاہم ایمرجنسی سروسزفراہم کی جارہی ہیں جبکہ او پی ڈیزمیں ڈاکٹروں نے کام مکمل طورپربند کررکھا ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کئی روزسے جاری ہڑتال کے باوجود بھی صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اورنہ ہی ڈاکٹرغلام رسول کی بازیابی کے لئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ہڑتال کے باعث ذہنی اذیت میں مبتلا مریضوں نے بھی بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹرغلام رسول کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ ہڑتال ختم ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں بھی کمی ہوسکے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال آج نویں روزبھی جاری، مریض پریشان جبکہ صوبائی حکومت سکون کی نیند سورہی ہے۔
Aug 09, 2012 | 14:03